Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئیں چلیں شہید کے گھر

Now Reading:

آئیں چلیں شہید کے گھر
Asif ghafoor

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہےکہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں،’آئیں چلیں شہید کے گھر‘ اور ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا ہیش ٹیگ بھی شامل کیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس شروع کیا گیا ہر شہید کے گھر جانے کا پروگرام اس سال بھی جاری رکھا جائے گا۔ پچھلے سال ہر شہید کو یاد رکھنے والے اس پروگرام کو بہت پذیرائی ملی اور اسی کے باعث ہر شہید کو یاد کیا گیا۔

عوام سے درخواست ہے کہ اس مرتبہ بھی ہر شہید کے گھر پہنچیں اور ان کے لواحقین سے مل کر ان کا شکریہ ادا کریں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس دن کی مناسبت سے گلی گلی محلے محلے شہیدوں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی جبکہ اس حوالے سے مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں منعقد ہو گی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر