Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے ،ملیحہ لو دھی

Now Reading:

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے ،ملیحہ لو دھی
Maliha Lodhi

پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ کا دورہ مشن کشمیر ہے۔

 تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ میں مظلوم کشمیریوں کی آواز بنیں گے، وزیراعظم اجلاس میں شرکت کے لیے آج نیویارک پہنچیں گے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ 

ڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط ، انسانی حقوق کی پامالیوں سے آگاہ کریں گے،وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی عالمی رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔

Advertisement

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ اور معاون خصوصی زلفی بخاری بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ سے سعودی ایئرلائن کی چارٹرڈ پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔ سعودی اعلیٰ حکام، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کو الوداع کہا۔

وزیراعظم پاکستان 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے جہاں وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مودی سرکار کے جرائم کو بے نقاب کریں گے۔

وزیراعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات ہوگی جس میں مسئلہ کشمیر اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم دورہ امریکا کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

عمران خان ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی سے متعلق سیمینار اور نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے سے متعلق مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔

Advertisement

گزشتہ روز وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب کے دوران عمرہ ادا کیا اور ان کے لیے خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ بھی کھولا گیا تھا۔

وزیراعظم نے خانہ کعبہ میں نوافل ادا کیے اور ملک کی ترقی، خوشحالی، کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں،وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے اختتام پر مدینہ منورہ پہنچے اور روضہ رسولﷺ پر حاضری بھی دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر