Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پولیس میں اصلاحات کیلئے کوشاں، وزیراعظم کا میانوالی میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح

Now Reading:

پولیس میں اصلاحات کیلئے کوشاں، وزیراعظم کا میانوالی میں پولیس اسٹیشن کا افتتاح
میانوالی

وزیراعظم نے میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پولیس میں اصلاحات کیلئے کوشاں رہیں گے۔

میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری سسٹم کو بہت خراب کیا گیا اور اب ہم نے اسے درست کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پورے پنجاب میں ماڈل اسٹیشن بنیں گے اور ہم پنجاب پولیس کو بھی خیبرپختونخوا کی طرح بہتر بنائیں گے، ماڈل پولیس اسٹیشن کا قیام عوامی فلاح وبہبود کے لیے اہم ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کو امن وتحفظ کا احساس دے، ماضی میں سیاستدان من پسند پولیس آفیسر بھرتی کر کے تھانے کچہری کو اپنے کنٹرول میں رکھتے تھے۔

میانوالی:وزیراعظم عمران خان کی سٹی پولیس اسٹیشن میں گفتگو

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ یہ ماڈل پولیس اسٹیشن پولیس میں اصلاحات کا آغاز ہے، تبدیلی کے عمل میں سب سے پہلے سوچ میں تبدیلی آتی ہے اور نئے ماڈل تھانے سے یہ احساس ہوتا ہے کہ پولیس خدمت کے لیے ہے، یہ پولیس اسٹیشن پورے پنجاب کے لیے مثال بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کو سیاسی مداخلت سے پاک کیا گیا اور پنجاب پولیس کو ماڈل فورس بنائیں گے اور اگر انسان ارادہ کرلے تو کوئی بھی چیز ناممکن نہیں ہوتی۔

میانوالی میں ماڈل پولیس اسٹیشن کے افتتاح کے بعد سرگودھا کے دو تھانوں، تونسہ شریف اور اٹک میں بھی پولیس اسٹیشن کو آن لائن کر دیا گیا ہے۔

ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کرنے وزیراعظم وزیراعلیٰ پنجاب کے ہمراہ  پولیس لائنز پہنچے تو آئی جی پولیس نے استقبال کیا اور عمران خان کو پولیس جوانوں نے مخصوص انداز میں سلامی پیش کی اور بتایا کہ فعال پولیسنگ کیلئے میانوالی ماڈل اسٹیشن جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ۔۔ جہاں مانیٹرنگ روم اور کنٹرول روم بھی قائم کئے گئے ہیں یہ پہلی بار نان اسموکنگ لاک اپ کا قیام بھی عمل میں آیا ہے ۔

عمران خان نے اصلاح معاشرہ کیلئے پولیس اصلاحات ضروری قراردیں اور زور دیا کہ پولیس پر عوام کا اعتماد بحال کرانا ہوگا جبکہ عثمان بزدار نے کہا اقدام تھانہ کلچر میں تبدیلی کا اشارہ ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن کے قیام کا اعلان بھی کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر