Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان دو روزہ بین الاقوامی افغان مہاجرین کانفرنس کی میزبانی کرے گا

Now Reading:

پاکستان دو روزہ بین الاقوامی افغان مہاجرین کانفرنس کی میزبانی کرے گا
افغان مہاجرین

وزیراعظم عمران خان 17 فروری کو 2 روزہ بین الاقوامی افغان مہاجرین کانفرنس کا افتتاح کریں گے، جس میں مختلف ممالک کے وزراء اور سینئر حکام شرکت کریں گے۔

حکومت پاکستان اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) کے تعاون سے بین الاقوامی کانفرنس ’’پاکستان میں افغان مہاجرین کی موجودگی کے 40 سال ،یکجہتی کیلئے ایک نئی شراکت داری‘‘ کا انعقاد کر رہی ہے جو 17 سے 18 فروری کو ہوگی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے اتوار کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرینڈی، وزراء اور تقریباً 20 ممالک سے سینئر حکام جو پوری دنیا اور پاکستان میں افغان مہاجرین کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم کا مہنگائی روکنے کے لئے 15 ارب کے پیکج کا اعلان

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس اس اہم موڑ پر منعقد ہونے جارہی ہے جب افغانستان میں پائیدار امن کیلئے کوششوں پر پیشرفت ہو رہی ہے ۔کانفرنس میں پاکستان کی طرف سے نرمی ، فراخدلی اور میزبانی کی مثالی کوششوں کو اجاگر کرنے کا بھی موقع ملے گا جو پاکستان نے دنیا کی سب سے بڑی مہاجرین آبادی کی میزبانی کیلئے کی ہیں۔

Advertisement

کانفرنس کے دوران افغان مہاجرین کے ارتقاء کی چالیس سالہ طویل صورتحال ; ماضی کے تجربات کی عکاسی، چیلنجز کی نشاندہی اور افغان مہاجرین کی رضاکارانہ، باعزت اور پائیدار وطن واپسی کے حل پر تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔

پاکستان کو یقین ہے کہ اس کانفرنس سے بین الاقوامی کوششوں کو تقویت ملے گی جیسا کہ افغان مہاجرین پر ازسر نو توجہ مرکوز کرنے سے متعلق اقوام متحدہ کے عالمی معاہدہ برائے مہاجرین و عالمی پناہ گزین فورم پر اتفاق کیا گیا ہے ۔

دفتر خارجہ کی طرف سے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ کانفرنس مہاجرین پر مثبت بیانیہ تشکیل دینے میں مدد گار ثابت ہوگی، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان پر سرحدیں بند کی جارہی ہیںاور لاکھوں افراد کو قوم پرستی اور نظریاتی دکھاوے کیلئے بے وطن کیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر