Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع

Now Reading:

حج درخواستوں کی وصولی میں دو دن کی توسیع
haj

وزارت مذہبی امور نے حج درخواستیں جمع کرانے کی مدت میں دو روز کی توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے توسیع کے حوالے سے اسٹیٹ بینک کو خط ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ حج 2020 کی درخواستوں کی وصولی 6 مارچ کے بجائے 8 مارچ تک کی جائے ۔

اس سے قبل وزارتِ مذہبی امور نے حج 2020 پر جانے کے خواہش مند افراد کو ہدایت کی تھی کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت فریضہ مقدسہ ادا کرنے والے عازمین 6 مارچ تک درخواستیں مقررہ بینکوں میں جمع کرادیں۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے 13 نامزد بینکوں میں 126650  حج درخواستیں وصول ہوئی ہے جبکہ سرکاری حج سکیم کی قرعہ اندازی 12 مارچ کو ہو گی ۔

وزارت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو ارسال کیے جانے والے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ قومی بینک متعلقہ بینکوں کی برانچز کو ہفتہ اتوار بھی کھولنے کے انتظامات کرے تاکہ خواہش مند افراد درخواستیں جمع کرواسکیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ 24 فروری سے حج بیت اللہ کی درخواستوں کی منظوری شروع کر دی گئی ہے۔

24 فروری سے حج رخواستوں کی منظوری شروع

خیال رہے  ایک گروپ میں زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ قرعہ اندازی میں گروپ کا نام شامل ہوگا، کامیابی اور ناکامی کا اطلاق گروپ میں شامل تمام ممبران پر ہوگا۔

دوسری جانب وزارت حج نے 70 سال سے زائد عمر کے عازمین کے لیے 10 ہزار کا کوٹہ مختص کیا ہے۔

اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ایک ہزار کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔

یاد رہے کہ5 ماہ سے زیادہ کی حاملہ خواتین بھی حج کے لئے درخواست دینے کی اہل نہیں ہیں، اسی طرح ایسے افراد جو شدید عارضہ قلب، تپ دق، دمہ ، ہائی لیول کی شوگر اور بلڈ پریشرکے مریض بھی درخواست نہیں دے سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقاتی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار
وفاقی کابینہ کا فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار
فیصل واوڈا کی رؤف حسن پر حملے کی مذمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر