Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

15 نومبر کو گلگت بلتستان میں تیر کی فتح یقینی ہے

Now Reading:

15 نومبر کو گلگت بلتستان میں تیر کی فتح یقینی ہے
مرتضی

 پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 15 نومبر کو گلگت بلتستان میں تیر کی فتح یقینی ہے،عوام حکمرانوں کے جھوٹے وعدوں سے اکتا گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے جگہ جگہ صرف عوامی مسائل کی بات کی، گلگت بلتستان الیکشن میں حکومتی مشینری استعمال کی جارہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستانی عوام کے ردعمل سے نظر آ رہا ہے کہ وفاقی حکومت ناکام ہو چکی، عوام وعدے نہیں، مسائل کاحل چاہتے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ 35 روز میں مرغی کا گوشت 29 فیصد مہنگا ہوا، مہنگائی کے طوفان نے عوام کوجکڑ لیا ہے، عام آدمی بھی بلاول بھٹو زرداری کی بات سے اتفاق کر رہا ہے۔

 مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ غریب کی بات وزیراعظم نہیں، بلاول بھٹو کر رہے ہیں، پی ٹی ڈی سی کے ریزارٹس بند کرنیوالے بھی آج بیانات دے رہے ہیں، پوری وفاقی حکومت گلگت بلتستان الیکشن میں اتری ہوئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈر کے بارے میں کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں ، پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر فیصل جاوید نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی آرام سےالیکشن جیت جائے گی، گیلپ سروےآیا، گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرعمران خان ہی ہیں۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان انتخابات ، مریم نواز دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ

مسلم لیگی رہنما مریم نواز گلگت بلتستان کا دورہ مکمل کر کے...

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں جماعتیں گلگت بلتستان میں حکومت کرچکیں، کیا کچھ نہیں، گلگت بلتستان کےعوام ان دونوں جماعتوں پر اعتماد نہیں کرتے، یہ لوگ اکٹھے نہیں،نہ کوئی نظریہ ہے بس کرپشن بچانا مقصد ہے۔

مزید پڑھیں

سلیکٹڈ حکومت سے آزادی چھینیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ لوگ جب بھی اکٹھےہوتےہیں ہمیں فائدہ ہوتاہے، ایک طرف کرپٹ ٹولہ دوسری طرف عمران خان ہیں، الیکشن مہم کوئی بھی چلائے گلگت بلتستان نے ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر