سپر ٹیکس کیسز میں وفاقی حکومت اور ایف بی آر کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت اور ایف بی آر کی اپیلوں پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سپر ٹیکس کی کم وصولی، قومی خزانے کو 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
سپریم کورٹ نے تمام فریقین کو چار فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
مختلف انڈسٹریز نے گزشتہ سال بجٹ میں عائد سپر ٹیکس کو چیلنج کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 13 صنعتوں پر 10فیصدسپرٹیکس اور 99 صنعتوں پر 4 فیصد سپر ٹیکس بھی عائد ہوگا
سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سال سے دس فیصد سپر ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔
وفاقی حکومت اور ایف بی آر نے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News