گوجرہ میں 22 سالہ طلحہ کی ہلاکت کا معاملہ حل نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں پولیس نے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دے دیا۔
متاثرہ گھرانے کا لاش ریلوے پھاٹک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے سول کپڑوں میں ملبوس افراد کے ہمراہ مظاہرین پر دھاوا بول دیا۔
احتجاجی مظاہرین نے کہا پولیس نے بیٹے کو قتل کے بعد ہم پرلاٹھیاں بھی برسائیں، سیاسی مداخلت پر کئی گھنٹوں بعد لاش ہمارے حوالے کی گئی ہے ۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مقتول نوجوان ڈاکو نہیں تھا ناحق قتل کیا گیا۔
ورثاء نے مطالبہ کیا کا آئی جی پنجاب پولیس اور وزیراعلیٰ پنجاب انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔



















