Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے ثالثی کردار کی دنیا معترف

پاکستان نے ایران اور امریکا کے وفود کے درمیان طویل براہِ راست مذاکرات کی میزبانی بھی کی

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ نے پاکستان کی قائدانہ صلاحیتوں اور کامیاب ڈپلومیسی کو بھرپور انداز میں سراہا ہے۔ 

عالمی جریدہ العربیہ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کر کے ایک مکمل جنگ کو ٹالنے میں مخلصانہ کوشش اور مدد کی ہے۔

العربیہ نے کہا کہ پاکستان کی شاندار سفارتی کوششوں نے کئی مواقع پر ایران امریکا مکمل جنگ کے آغاز کو روکا ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کو قریب لانے اور اختلاف کم کرنے کے لیے مدبرانہ کوششیں کیں۔

عالمی جریدہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے وفود کے درمیان طویل براہِ راست مذاکرات کی میزبانی بھی کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوششیں جاری رکھیں اور امریکا اور ایران میں رکاوٹوں کو دور کرنے میں کردار ادا کیا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان نے دنیا کو متاثر کرنے والی جنگ کو رکوانے اور امن کے قیام کے لیے کامیاب سیاسی اور ملٹری ڈپلومیسی کا لوہا منوایا، امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر بھر پور اعتماد کا عکاس ہے۔

متعلقہ خبریں