Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی بجٹ میں تاخیر، حکومت عوامی مشکلات اور دباؤ کے باعث تذبذب کا شکار

وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی حالیہ مصروفیات بھی بجٹ میں تاخیر کا سبب ہے

نئے مالی سال کے وفاقی بجٹ میں تاخیر، حکومت عوامی مشکلات اور دباؤ کے باعث تذبذب کا شکار ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے وزیراعظم ہاؤس میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ترقیاتی بجٹ، عوامی ریلیف اور ترقیاتی پلان پر نظر ثانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت عوامی مشکلات اور دباؤ کے باعث تذبذب کا شکار ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے نظام میں تبدیلی بھی بجٹ میں تاخیر کا سبب ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت بھٹ سیشن میں قانون سازی کے ذریعے بی آئی ایس پی کو صوبوں کے حوالے کرنا چاہتی ہے جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی فنڈنگ اور تنظم نو کے حوالے سے پیپلز پارٹی معترض ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ نئے ٹیکسز کے نفاذ اور سبسڈی پروگرام پر مذاکرات اب بھی جاری ہیں حکومت آئی ایم ایف کو عوامی ریلیف پر قائل کرنا چاہتی ہے دوسری جانب وزیراعظم نے معاشی ٹیم کو نئے بجٹ میں عوامی ریلیف پر توجہ کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات، وزیراعظم اور کابینہ اراکین کی حالیہ مصروفیات بھی بجٹ میں تاخیر کا سبب ہے۔

متعلقہ خبریں