Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا مسافروں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے زپ لائن نصب کرنے کا فیصلہ

مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے کار پارکنگ تک جانے کے لیے یہ جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

کراچی: پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ملک کے بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے نئی اور جدید سہولیات متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی اے اے کے شعبہ کمرشل کے مطابق کراچی، لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر چیئر لفٹ، کیبل کار اور زپ لائن نصب کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اس منصوبے کے تحت مسافروں کو ٹرمینل بلڈنگ سے کار پارکنگ تک جانے کے لیے یہ جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کا مقصد نہ صرف سہولت دینا بلکہ مسافروں کے وقت کی بچت اور تفریح کو بھی یقینی بنانا ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اس حوالے سے ٹینڈر جاری کرتے ہوئے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔

درخواستیں پی اے اے کے ڈائریکٹر کمرشل ہیڈکوارٹر کراچی کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں