Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب میں گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی مہنگی ہوگئی، نئی فیسوں کا اطلاق آج سے شروع

ایک ہزار سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 9 ہزار 75 روپے مقرر کی گئی ہے۔

لاہور: حکومت پنجاب نے پنجاب فنانس بل 2026-27 کے تحت تمام اقسام کی گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی (ٹرانسفر) کی فیسوں میں اضافہ کردیا ہے۔

موٹر سائیکل کی ملکیت کی منتقلی کی فیس 910 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ایک ہزار سی سی تک کی موٹر کار کی ٹرانسفر فیس 4 ہزار 540 روپے کردی گئی ہے۔

اسی طرح ایک ہزار سے 1800 سی سی تک کی گاڑیوں کی ٹرانسفر فیس 9 ہزار 75 روپے مقرر کی گئی ہے، حکومت نے 1800 سی سی سے زائد انجن کی طاقت رکھنے والی گاڑیوں کی ملکیت کی منتقلی کی فیس 18 ہزار 150 روپے مقرر کی ہے۔

بینک لیز یا ہائر پرچیز کے اندراج اور منسوخی کی فیسوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ موٹر سائیکل کی ہائر پرچیز فیس 150 روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے یہ فیس ایک ہزار 200 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح ہیوی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کی ٹرانسفر اور ہائر پرچیز فیس 9 ہزار 75 روپے مقرر کی گئی ہے۔

حکومت پنجاب نے واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ صرف فیسوں تک محدود ہے۔ گاڑی کی ملکیت کی منتقلی کا طریقہ کار، مطلوبہ دستاویزات اور دیگر قانونی شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

حکام کے مطابق یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد جمع کرائی جانے والی تمام درخواستوں پر نئی فیسوں کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ خبریں