Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے حلف اٹھا لیا

گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے، نومنتخب وزیراعلیٰ

گلگت بلتستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے امجد حسین ایڈووکیٹ سے وزارتِ اعلیٰ کا حلف لیا۔ تقریبِ حلف برداری میں بلاول بھٹو زرداری سمیت سیاسی و سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

حلف اٹھانے کے بعد اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ امجد حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کے گلیشیئرز پاکستان کی آبی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار کا انحصار بھی بڑی حد تک انہی گلیشیئرز پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان دنیا کی نایاب جنگلی حیات اور قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے جہاں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں اور دنیا بھر کے سیاح اس خوبصورت علاقے کا رخ کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپنے عہدے پر رہتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کی بھرپور خدمت کروں گا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔

امجد حسین کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے لیے حمایت پر نواز شریف کا شکر گزار ہوں۔ دیامر میں پہلی مرتبہ پاکستان پیپلز پارٹی کو بھاری مینڈیٹ ملا جبکہ 2026 کے انتخابات میں پارٹی نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام نے انتخابات میں بھرپور حصہ لیا خصوصاً نوجوانوں نے انتخابی مہم میں فعال کردار ادا کیا جس پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

متعلقہ خبریں