اسلام آباد: ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے، جہاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے، جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔
اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر رضا امیری مقدم بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے جب کہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے ایرانی وزیر داخلہ کو گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان آمد پر اپنے بھائی کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ امید ہے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اچھی خبر لے کر آئے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا جب کہ علاقائی صورتحال پر بھی پیش رفت کی امید ہے۔
ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔

















