Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے تاریخی ریگل چوک کا نام تبدیل، نئی شناخت ختمِ نبوتؐ چوک ہوگی

کراچی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی احترام کی روشن مثال ہے

کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ریگل چوک کا نام تبدیل کرکے ختمِ نبوتؐ چوک رکھنے کا اعلان کردیا۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میونسپل کمشنر ابرار جعفر اور سٹی کونسل کے اراکین کے ہمراہ ریگل چوک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ربیع الاول کے موقع پر چوک کی ازسرِنو تعمیر و آرائش کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ربیع الاول کے دوران شہر بھر میں خصوصی صفائی، روشنی اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے جبکہ جلوسوں اور اجتماعات کے راستوں پر شہری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی، رواداری اور مذہبی احترام کی روشن مثال ہے، جہاں تمام مذہبی تہوار امن، بھائی چارے اور باہمی احترام کے ساتھ منائے جاتے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے محرم الحرام کے دوران بہترین انتظامات کیے، اسی طرح ربیع الاول کے مقدس مہینے میں بھی شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی اور تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں گے۔

متعلقہ خبریں