فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی، دوطرفہ تعلقات اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور علاقائی امن کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
ایرانی وزیر داخلہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں اور ذمہ دار سفارت کاری کو سراہا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی، باہمی خوشحالی اور امن کے فروغ کے لیے قریبی روابط اور تعاون کے موجودہ نظام کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

















