Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم کی مکہ مکرمہ میں قصر الصفا آمد، سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات

سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے وزیراعظم کا استقبال کیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں قصر الصفا کا دورہ کیا جہاں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود نے ان کا استقبال کیا۔

وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم  اور سعودی ولی عہد شیخ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آلسعود کے درمیان دوطرفہ ملاقات جاری ہے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔

یاد رہے کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان بھی آج سعودی عرب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، سہ ملکی سربراہی اجلاس ہوگا۔

ترک صدارتی شعبہ مواصلات کے سربراہ برہان الدین دوران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بتایا ہے کہ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں