Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نادرا نے شہریوں کے لئے شناختی خدمات مزید آسان بنادیں، اے ٹی ایم طرز کی خودکار مشین متعارف

اس سروس سے شہری شناختی کارڈ کی تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت متعدد خدمات خود حاصل کرسکیں گے۔

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے شناختی خدمات مزید آسان بنانے کے لیے اے ٹی ایم طرز کی خودکار کیاسک مشین متعارف کرادی ہے۔

نادرا کے مطابق سیلف سروس کیاسک کے ذریعے شہری شناختی کارڈ کی تجدید، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سمیت متعدد خدمات خود حاصل کرسکیں گے جس سے نادرا مراکز پر طویل قطاروں اور انتظار کی زحمت میں کمی آئے گی۔

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ سیلف سروس کیاسک پر شہری خود اپنی مطلوبہ سروس کا انتخاب کرکے کارروائی مکمل کرسکیں گے۔ مشین کے ذریعے پہلے شناخت کی تصدیق کی جائے گی جس کے بعد مطلوبہ سروس منتخب کی جاسکے گی۔

نادرا نے بتایا کہ سیلف سروس کیاسک شہریوں کو مرحلہ وار اگلے طریقہ کار سے خود آگاہ کرے گا جب کہ خودکار مشینیں اے ٹی ایم کی طرز پر سادہ اور آسان طریقہ کار فراہم کرتی ہیں۔

ترجمان نادرا نے بتایا کہ 65 سے 70 فیصد شہری خودکار مشینوں کے ذریعے شناختی خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس خودکار نظام سے نادرا مراکز پر رش کم ہوگا اور شہریوں کو خدمات کی فراہمی مزید تیز اور مؤثر بنائی جاسکے گی۔

متعلقہ خبریں