Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 4.0ریکارڈ کی گئی

 بلوچستان کے ضلع دالبندین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل 4.0ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 35 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز دالبندین کے جنوب مغرب میں سوکلومیٹر پر تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور ضلعی انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں