لاہور: سابق کپتان شعیب ملک ایک بار پھر اپنی چوتھی شادی کی افواہوں کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ شعیب ملک 27 فروری کو معروف پاکستانی اداکارہ ونیـزا ستار سے شادی کرنے والے ہیں۔
تاحال نہ تو شعیب ملک اور نہ ہی ونیزا ستار کی جانب سے ان خبروں کی تصدیق یا تردید کی گئی ہے جس کے باعث مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہے جب کہ صارفین اس پر حیرت اور تجسس کا اظہار کررہے ہیں۔ اگر یہ افواہیں درست ثابت ہوئیں تو یہ شعیب ملک کی چوتھی شادی ہوگی۔
ان کی پہلی شادی 2002 میں عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی جو تقریباً آٹھ سال بعد طلاق پر ختم ہوگئی تھی۔
بعد ازاں 2010 میں انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی اور دونوں ایک دہائی سے زائد عرصہ ساتھ رہے۔ تاہم 2024 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی اور ان کا ایک بیٹا اس وقت ثانیہ مرزا کے ساتھ رہتا ہے۔
ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے کچھ عرصے بعد شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کی تھی۔
ان کی اس شادی کے حوالے سے کسی مسئلے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر جاری افواہیں ان کی ذاتی زندگی کو مسلسل خبروں میں رکھے ہوئے ہیں۔
فی الحال شعیب ملک اور ونیزا ستار کی ممکنہ شادی کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا، اس لیے ان خبروں کی حقیقت واضح ہونا ابھی باقی ہے۔




















