کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو فائنل میں سری لنکا کے رمیش پتھیراگے نے سب سے بڑی تھرو کر کے طلائی تمغہ جیت لیا۔
پتھیراگے نے فائنل میں 89.75 میٹر کی سب سے بڑی تھرو کی، بھارت کے نیرج چوپڑا نےسلور، یش ویر سنگھ نے برانز میڈل حاصل کیا۔
نیرج چوپڑا کی سب سے بڑی تھرو85.83میٹر کی رہی، یش ویر سنگھ85.41میٹر تھرو کر کے تیسرےنمبر پر رہے۔
بدقسمتی سے پاکستان کے ارشد ندیم اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے ارشد ندیم نے فائنل میں 12 میں سے 9 ویں نمبر پر فنش کیا۔

ارشد ندیم کی سب سے بڑی تھرو77.41میٹر کی رہی، ارشد کو میڈل کی دوڑ میں رہنے کے لیے3تھرو بعد ٹاپ 8 میں فنش کرنا تھا جو وہ نہ کرسکے۔



















