Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دوسرا ٹیسٹ، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

ساجد خان اور علی عثمان نے 4،4 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا

پورٹ آف اسپین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، قومی ٹیم کی فتح میں اسپنرز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔

ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کے بولرز نے ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگز کو صرف 117 رنز پر سمیٹ دیا۔ میزبان ٹیم کے بیٹرز پاکستانی اسپن کے سامنے بے بس نظر آئے، جہاں ساجد خان اور علی عثمان نے 4،4 وکٹیں حاصل کر کے ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا۔

ویسٹ انڈیز نے دن کا آغاز دوسری اننگز میں 103 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، تاہم باقی تین وکٹیں صرف 14 رنز کے اضافے پر گر گئیں۔ زخمی اوپنر برانڈن کنگ کمر کی تکلیف کے باعث دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہ آسکے۔

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 75 رنز کا ہدف دیا، جسے قومی ٹیم نے صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 9 اور اذان اویس 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اسد شفیق اور کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 24،24 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو کامیابی دلا دی۔