Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے دو جدید فیچرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا

فیچر واٹس ایپ کے پرائیویسی کنٹرولز کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا

واٹس ایپ صارفین کے لیے پرائیویسی کو اگلے درجے تک لے جا رہا ہے۔ نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے دو جدید فیچرز متعارف کرانے والی ہے: کلوز فرینڈز اور کسٹم لسٹس۔ ان سے صارفین یہ طے کر سکیں گے کہ کون ان کا اسٹیٹس دیکھ سکتا ہے اور کون نہیں۔

اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں یہ فیچر صارفین کو مختلف گروپس یا لسٹس بنانے کی سہولت دیتا ہے، مثلاً خاندان کے لیے ایک لسٹ، دوستوں کے لیے دوسری، اور دفتر کے ساتھیوں کے لیے تیسری۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر لسٹ کے ساتھ ایک ایموجی بھی منتخب کیا جا سکے گا، تاکہ ہر لسٹ کی شناخت آسان ہو جائے۔

فیچر کی خاص بات یہ ہے کہ کسی لسٹ میں تبدیلی صرف نیا اسٹیٹس پوسٹ کرتے وقت ممکن ہوگی۔ اگر کسی صارف کو لسٹ سے ہٹا دیا جائے تو وہ پہلے پوسٹ کیے گئے اسٹیٹس دیکھ سکے گا، مگر آنے والے اسٹیٹس تک رسائی نہیں ہوگی۔

ماہرین کے مطابق یہ فیچر واٹس ایپ کے پرائیویسی کنٹرولز کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا، اور صارفین کو اپنی معلومات پر زیادہ کنٹرول فراہم کرے گا۔ ابھی فیچر آزمائشی مرحلے میں ہے اور عام صارفین کے لیے متعارف ہونے کی تاریخ سامنے نہیں آئی۔