شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے۔
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج درجہ حرارت 34 تا 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے، تاہم بارش کا امکان نہیں ہے جبکہ شہر میں کل سے ہیٹ ویو کا امکان ہے۔



















