Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شدید درد میں مبتلا خاتون کے پاؤں میں حیران کن شے کی موجودگی کاانکشاف

اسپتال میں کیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ خاتون کے پاؤں میں کم از کم 10 ایکیوپنکچر سوئیوں کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے پھنسے ہوئے ہیں

دنیا میں مختلف امراض کے لیے کئی طرح کے طریقہ علاج دستیاب ہیں ان ہی ایکوپنکچر بھی شامل ہے ویسے تو اس علاج سے لوگوں کی بڑی تعداد شفایا بوجاتی ہے تاہم کبھی کبھار معاملہ اس کے برعکس بھی سامانے آتا ہے ایسا ہی ایک حیران واقعہ روس کے شہر میں ریکارڈ ہوا۔ 

روس کے شہر کراسنوئیارسک کی ایک خاتون جو پاؤں کے درد میں مبتلا تھی اور علاج کے لیے ایکیوپنکچر کا سہارا لینے لگی تاہم علاج کے بعد اس وقت حیران رہ گئیں جب ایکسرے میں ان کے پاؤں کے اندر ٹوٹی ہوئی 10 سوئیوں کے ٹکڑے موجود ہونے کا انکشاف ہوا۔

شدید درد میں مبتلا خاتون کے پاؤں میں حیران کن شے کو موجودگی کاانکشاف

رپورٹس کے مطابق خاتون نے اپنی پاؤں کے درد کے علاج کے لیے شہر کے ایک معروف ایکیوپنکچر ماہر سے رابطہ کیا اور صرف ایک سیشن کروایا لیکن علاج کے بعد ان کی حالت بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوگئی۔ درد اس قدر شدید ہوگیا کہ وہ اپنے پاؤں پر وزن ڈالنے یا چلنے پھرنے کے قابل بھی نہ رہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں کیے گئے ایکسرے سے معلوم ہوا کہ خاتون کے پاؤں میں کم از کم 10 ایکیوپنکچر سوئیوں کے ٹوٹے ہوئے ٹکڑے پھنسے ہوئے ہیں جو شدید درد کی وجہ بن رہے تھے۔ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایک ہی سیشن کے دوران اتنی زیادہ سوئیاں کیسے ٹوٹ گئیں خصوصاً جب علاج ایک “ماہر” کی جانب سے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے فی الحال خاتون کو اینٹی بائیوٹکس اور سوزش کم کرنے والی ادویات تجویز کی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے کہ اگر حالت میں بہتری نہ آئی تو پاؤں کی بڑی سرجری کرنا پڑ سکتی ہے کیونکہ سوئیوں کے باریک ٹکڑوں کو نکالنا انتہائی پیچیدہ عمل ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین نے اس واقعے کو عوام کے لیے ایک تنبیہ کے طور پیش کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ ایکیوپنکچر جیسے علاج کے لیے ہمیشہ مستند، تربیت یافتہ اور لائسنس یافتہ ماہرین سے ہی رجوع کیا جائے تاکہ اس قسم کی سنگین پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں