ملک میں مون سون ہواؤں کی آمد، گزشتہ شب شہرقائد میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور آج بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت28.5 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔



















