Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی ایشیا کے ممالک مون سون بارشوں سے شدید متاثر

Now Reading:

جنوبی ایشیا کے ممالک مون سون بارشوں سے شدید متاثر

جنوبی ایشیا   میں  جاری مون  سون بارشوں  نے تباہی مچادی  ہے ۔ مختلف واقعات میں 160 سے زائد افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوچکے ہیں۔

 تفصیلات  کے مطابق    گزشتہ ہفتے سے جاری رہنے والی مون سون کی شدید  بارشوں   نے بنگلہ دیش، بھارت اور نیپال میں  بارشوں  سے بڑی تعداد میں   جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔

لاکھوں  کی  تعداد میں مویشیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آسام  کے  حکا م نے بتایا کہ  نیپال میں  90 جبکہ  آسام کے شمالی  مشرقی حصے   میں62 افراد ہلاک ہوگئےہیں  ۔     جبکہ  بنگلہ دیش میں  سیلاب سے    درجنوں  افراد  ہلاک ہوئے ہیں ۔

آسام  کے کازنگرہ  نیشنل  پارک  میں     نایاب  10  گینڈے بھی ہلاک ہوگئے ہیں  ۔

Advertisement

بھارت کی  ریاست بہار  بھی سیلاب اور مون سون  بارشوں  سے متاثر ہوئی  ہے۔  ڈھائی لاکھ  سے زائد افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ۔

حکومت کی جانب  سے     ایک لاکھ سے زائد افراد کے لئیے   755 شیلٹر  ہومز قائم کئے گئےہیں  ۔

نیپال کے وزارت  داخلہ کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں 36 ہزار سے زائد  خاندان   مون سون بارشوں سے  متاثر  ہوئے ہیں  جبکہ   سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے  13،000 خاندان  اپنا گھر چھوڑنے  پر مجبور ہوئے ہیں ۔

 نیپال کے دو اضلاع میں  ہیلی کاپٹر   کے زریعے کھانے پینے کی اشیا ، ٹینٹ  ،  اور  دوسری  اشیا فراہم کی جارہی ہیں ۔

واضح  رہے کہ جنوبی ایشیا میں  مون سون کی بارشوں کا سلسلہ   جون سے اکتوبر تک جاری  رہتا ہے جو بعض اوقات   سیلاب اور طوفان  کی صورتحال اختیار  کرلیتا ہے   ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر حکام کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی
امریکی وزیر دفاع نے ایرانی صدر کی موت کو افسوسناک قرار دیدیا
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر
امریکی صحافی کرسٹینا گولڈ بم نے پاکستانی اسٹریٹ پرفارمرز کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں
لندن ہائی کورٹ، وکی لیکس کے بانی کی امریکہ حوالگی کا معاملہ ٹل گیا
دہلی میں بھی سورج قہر ڈھانے لگا، پارہ 45 سے تجاوز کر گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر