Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بارپھرثالثی کی پیشکش

Now Reading:

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی مسئلہ کشمیرپرایک بارپھرثالثی کی پیشکش
Donald-Trump

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکشمیر کےمسئلہ پر پاکستان اور بھارت کےمابین کشیدہ صورتحال کم کرنے کے لیے ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی۔

وہائٹ ہاوس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیرایک سنجیدہ مسئلہ ہے، کشمیرمیں صورت حال بہت پیچیدہ ہیں جو کہ کئی دہائیوں سےچلتی آرہی ہیں۔ جس کی ایک بڑی وجہ مذہب ہے۔

امریکی صدرکاکہناہےکہ مذہبی معاملات پیچیدہ ہوتے ہیں وہاں ہندو اور مسلمان رہتے ہیں جن کی آپس میں نہیں بنتی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان لڑائیاں ہوئی ہیں لیکن اب صورت حال انتہائی کشیدہ ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ میں نےپاکستانی اوربھارتی وزرا اعظم عمران خان اور نریندر مودی سے بات کی دونوں ممالک کےرہنما میرےاچھےدوست ہیں اور دونوں رہنماوں سے اچھے تعلقات ہیں لیکن دونوں کی آپس میں دوستی نہیں کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان بہت سے بڑے مسائل ہیں۔

Advertisement

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ثالثی اور مدد کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے وزیراعظم عمران خان امریکا آئے ان سے ملاقات ہو چکی اور اب میں نریندر مودی سے اس ہفتے فرانس میں ملاقات کروں گا۔

گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نےدورہ امریکا پرصدرڈونلڈ ٹرمپ سےمسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

بعد ازاں بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیا۔

بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔

بھارت کے اس اقدام کودنیا بھرمیں انتہا پسندی کی نظرسے دیکھا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر