ایمسٹرڈیم پہلی بار’’اللہ اکبر‘‘کی صداوں سےگونج اٹھا
ہالینڈکےدارالحکومت ایمسٹر ڈیم میں پہلی بارمسجدکےلاؤڈ اسپیکرسےاذان دی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹر ڈیم کی بلیو مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان دی گئی جس پر اہل علاقہ کی جانب سے مثبت رویےکا اظہار کیا گیا۔
مسجد کے منتظمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اذان دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم نامعلوم تخریب کاروں نے تاریں کاٹ دی تھیں تاہم آج پہلی بار ایمسٹرڈیم کی کسی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔
مسجد کے ترجمان نورالدین نے میڈیاسےگفتگوکرتے ہوئےکہا کہ جب پہلی بار اذان کی آواز گونجی تو بعض لوگ مسجد کے قریب آکر کھڑے ہوگئے اور اذان کی آواز کو اپنے موبائل فون میں ریکارڈ کرنے لگے۔
ارسولا ین نامی ایک علاقہ مکین نے بتایا کہ انہوں نے پہلی بار اذان سنی ہے جس پر بڑی خوشی ہوئی اور وہ بہت اچھی لگی۔
ایمسٹر ڈیم کے مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہالینڈ میں واقع مساجد میں سے صرف 7 فیصد مساجد کے لاؤڈ اسپیکر پر اذان دی جاتی ہے اور آج پہلی بار دارالحکومت میں کسی مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اللہ اکبر کی صدائیں بلند ہوئی ہیں۔
ہالینڈمیں آئین کے تحت مذہب کی آزاد ی دی گئی ہے وہیں اس آئین میں تمام مذاہب کےلئے یہ اجازت بھی دی گئی ہے کہ وہ مذہب کے پیروکاروں کوعبادت کی تبلیغ دےسکتےہیں۔
قانو ن کےتحت میونسپل حکام اذان کادورانیہ اور آواز کم کرسکتےہیں تاہم پابندی عائدنہیں کی جاسکتی۔
واضح رہےکہ ہالینڈمیں تقریباً 500مساجدموجودہی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News