Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،2 امریکی فوجی ہلاک

Now Reading:

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ،2 امریکی فوجی ہلاک
افغانستان

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹرگرکرتباہ ہو گیا ہے،جس کے نتیجےمیں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق افغانستان  کے صوبہ لوگرمیں فوجی ہیلی کاپٹرگرنےکےواقعے میں 2 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔

طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہےکہ امریکی فوجی ہیلی کاپٹرچینوک انھوں نےمار گرایا ہے،طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹر کے ذریعے کہا ہے کہ امریکی چاپر ضلع چرخ میں پنگرام کےعلاقےمیں طالبان کے ٹھکانے پر ریڈ کرنے والا تھا۔

طالبان ترجمان کےمطابق یہ واقعہ کل رات پیش آیا،انھوں نےدعویٰ کیاہےکہ ہیلی کاپٹرکریش واقعے میں 54 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد مزید ہیلی کاپٹرزاورطیاروں نےعلاقے کوگھیرلیاتھا۔

ترجمان کےمطابق گزشتہ رات غزنی میں بھی قلعہ جوزمیں طالبان حملےمیں 8 مسلح اہل کاروں کوماردیا گیاہے، اوران سےبڑی تعدادمیں اسلحہ چھینا گیا۔

 دوسری جانب افغانستان کی وزارت دفاع کےترجمان فوادامان نےکہاہےکہ ہیلی کاپٹرکےحادثےمیں کوئی  دشمن  کےملوث ہونےکی اطلاع  نہیں ہے اورنہ ہی اس حادثےمیں افغان سیکیورٹی فورس کا  اہلکار  ذخمی ہواہے  ۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز افغان صوبے فاریاب میں فورسزکے فضائی حملے میں 2افغان طالبان  کمانڈر  ملا احمد اور قاری معراج ہلاک جب کہ دو طالبان زخمی ہو گئے تھے۔ طالبان کی جانب سے بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری کےتربیتی مرکزپرخودکش دھماکاکیاگیاتھاجس کےنتیجےمیں 3 فوجی زخمی ہو گئے تھے۔

Advertisement

افغانستان میں 13،000امریکی فوجی موجودہیں،ان میں سے بیشتر افغانستان میں موجود عسکریت  پسند  تنظیموں طالبان اورداعش کے خلاف لڑائی میں افغان سیکیورٹی فورسزکو تربیت  اورمددکےمشن میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان مختلف دہشتگرد تنظیموں کی آماجگاہ بن چکا ہے، امریکی ادارہ برائے سلامتی
نائجیریا، اجتماعی شادی پر انسانی حقوق کی تنظیم نے اعتراض کر دیا
بحرین جانے والے مسافروں کے لیے اچھی خبر
روسی صدر 2 روزہ اہم دورے پر چین پہنچ گئے
افغانستان، شدید سیلاب سے 300 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر
بھارت میں آوارہ کتے کے کاٹنے سے شیرخوار بچہ ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر