Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئے اسلامی سال کا آغاز، غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا

نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا

سعودی عرب میں نئے اسلامی سال محرم الحرام  کے آغاز کے ساتھ ہی خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کو تبدیل کر دیا گیا۔

 نیا غلاف کعبہ انتہائی باریک بینی اور مہارت سے 11 ماہ کے عرصے میں تیار کیا گیا نیا غلاف کعبہ 47 ریشمی پینلز پر مشتمل ہے جن پر سونے اور چاندی کے دھاگوں سے قرآن مجید کی 68 آیات مبارکہ کی خوبصورت کڑھائی کی گئی ہے۔

نئے غلاف کعبہ کا مجموعی وزن 1,415 کلوگرام ہے، غلاف کی تیاری کے تمام مراحل مکہ مکرمہ میں قائم شاہ عبدالعزیز کمپلیکس کسوہ کعبہ میں مکمل کئے گئے جہاں ہر مرحلے پر معیار اور نفاست کو یقینی بنانے کیلئے سخت جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ کی تیاری اسلامی فنون، دستکاری اور جدید معیار کی نگرانی کا ایک منفرد شاہکار تصور کی جاتی ہے، جسے ہر سال خصوصی اہتمام کے ساتھ تبدیل کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں