Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکی حملوں کی نئی لہر؛ ایران کا بھرپور جوابی وار، متعدد میزائل داغ دیے

صوبہ ہرمزگان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات حملے کیے جبکہ ایران نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل داغنے اور دشمن کے ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق صوبہ ہرمزگان اور بوشہر میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ سیریک، چابہار، کنارک، تبریز اور خوزستان سے بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران پر شدید حملے کیے ہیں۔ ایران کو بھاری نقصان پہنچا ہے اور اس کی عسکری صلاحیتیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائیوں کا مقصد ایران کی بحری اور فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے جبکہ ایرانی فوجی تنصیبات اور عسکری انفرااسٹرکچر کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی حملوں کے جواب میں صوبہ لورستان سے میزائلوں کی نئی لہر داغی گئی۔ ایرانی حکام نے جنوبی علاقے میں ایک دشمن ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اماراتی ساحل کے قریب مخالف جہازوں کی جانب بھی میزائل داغے گئے تاہم اس حوالے سے آزاد ذرائع سے فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں