Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا، وال اسٹریٹ جرنل

حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو ایران پر تازہ حملوں کا حکم دے دیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ممکنہ حملے ہفتے کے آخر میں شروع ہو سکتے ہیں، جن میں ایران کے بجلی گھروں، آئل ریفائنریز سمیت توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حملوں کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، ایران پر حملے امریکا اور اسرائیل مشترکہ طور پر کریں گے۔

دوسری جانب امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ایران پر ممکنہ حملوں پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے صدر ٹرمپ کے فیصلے سے پہلے اہداف پر بات نہیں کریں گے، صدر کی ہدایات پر کسی بھی وقت کارروائی کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں