ایران نے ایک بار پھر امریکا کے خلاف بڑا دعویٰ کرتے ہوئے اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے پر حملے کے دوران ایف 35 لڑاکا طیاروں کو نقصان پہنچانے کے ثبوت پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ اردن کے موفق السلطي ایئربیس کی ہیں، جہاں امریکی ایف 35 طیارے تعینات تھے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق تصاویر میں موجود ہینگرز اور تنصیبات کو نشانہ بنائے جانے کے شواہد موجود ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ ان تصاویر کا مقصد حقیقت دنیا کے سامنے لانا ہے اور عالمی میڈیا کو درست معلومات نشر کرنی چاہئیں۔
Satellite imagery captures the hangers housing US F-35 fighter jets destroyed in Iranian retaliatory strikes on the Muwaffaq Salti Air Base, Jordan.
Follow Press TV on Telegram: https://t.co/h0eMpifVIe pic.twitter.com/gt3EgIRLuh
— PressTV Extra (@PresstvExtra) July 30, 2026
ایران اس سے قبل بھی دعویٰ کر چکا ہے کہ اس کے جوابی میزائل حملوں کے دوران اردن میں موجود امریکی فضائی اثاثوں کو نقصان پہنچا اور تین ایف 35 طیارے تباہ ہوئے۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون حملے ناکام بنائے گئے یا اپنے اہداف تک نہیں پہنچ سکے۔
ابھی تک ایران کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی، جبکہ امریکی حکام نے بھی ان تصاویر پر کوئی تازہ باضابطہ ردعمل جاری نہیں کیا۔



















