Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی، عالمی پابندیوں کے باوجود روس سے روابط مودی کے لیے نیا امتحان

مودی حکومت توانائی کے تحفظ اور امریکی ٹیرف کے خطرے کے درمیان توازن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، الجزیرہ

خلیجی جنگ اور امریکی تجارتی دباؤ کے سامنے مودی سرکار کی توانائی پالیسی سخت مشکلات کا شکار ہے اور عالمی منظرنامے میں تبدیلیوں کے درمیان مودی کی غیر متوازن خارجہ پالیسی بھارتی عوام کے لیے کڑی آزمائش بن گئی۔

عالمی جریدہ الجزیرہ کے مطابق امریکی سینیٹ میں منظور ہونے والے بل میں بھارت کے لیے ٹیرف  100 فیصد تک بڑھنے کا خطرہ منڈلانے لگا عالمی پابندی کے باوجود روسی توانائی کے بڑے خریداروں میں شامل ہونے کے باعث بھارت امریکی بل کی زد میں آ گیا۔

الجزیرہ کے مطابق امریکی سینیٹر رچرڈ بلومن تھال کا کہنا ہے کہ مودی کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے امریکی بل کی زد میں بھارت سب سے نمایاں ملک ہے۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت توانائی کے تحفظ اور امریکی ٹیرف کے خطرے کے درمیان توازن قائم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔

*بھارتی جریدہ وی آن نیوزکے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے بھی روسی تیل کی درآمد کو بھارت کے لیے نقصان دہ ہونے کی تائید کر دی۔

بھارتی توانائی اور تیل و گیس کے ماہر کیرت پاریخ کے مطابق بھارتی روپے پر شدید دباؤ سے مہنگائی میں نمایاں اضافے ہونے کا خدشہ پہلے ہی بھارتی عوام کے سر پر منڈلا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں