امریکی سفیر نے کہا کہ امریکا میں فیک نیوز کو بڑا مسئلہ سمجھتا تھا لیکن بھارتی میڈیا سب سے آگے نکل گیا ہے۔
امریکی سفیر سرجیو گور نے بھارتی میڈیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا پر سنسنی خیزی کی انتہا ہے، خبر، تجزیے اور حقیقت کا فرق مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام 6 بجے 8 اور رات 10 بجے 12 افراد بیک وقت چیختے ہیں، یہ نیوز شو ہے یا شور شرابا؟ بھارتی ٹاک شوز کی چیخ و پکار میں گفتگو سمجھنا بالکل ناممکن ہوچکا ہے۔
امریکی سفیر نے بھارتی پینلسٹس پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ مداخلت اور روکنے کے باوجود مہمانوں کو مسلسل چیخنے کی تربیت کہاں سے ملتی ہے؟
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کے تبصروں نے بھارتی ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن رپورٹنگ اور فیک نیوز کے بڑھتے رجحان کو بے نقاب کر دیا، سرکاری بیانیے، سنسنی خیزی اور غیرمصدقہ دعوؤں سے بھارتی میڈیا اپنی عالمی ساکھ مسلسل کھو رہا ہے۔آزادانہ صحافت کا خاتمہ: بھارتی میڈیا سچائی کے بجائے صرف حکومتی بیانیے اور سیاسی پروپیگنڈے کا ذریعہ بن چکا ہے۔
سیاسی تجزیہ کار نے مزید کہا کہ ذرائع ابلاغ پر بڑھتا ہوا سخت حکومتی اثر و رسوخ بھارت میں غیراعلانیہ ایمرجنسی کے تاثر کو تقویت دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط اطلاعات کی تصحیح کے بجائے ان کا دفاع کرنا صحافتی اخلاقیات اور عوامی اعتماد کو شدید مجروح کر رہا ہے۔


















