Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

برطانوی ریسٹورنٹ میں روبوٹس ویٹر بن گئے

برطانیہ کے معروف ریسٹورنٹ روبوٹس ویٹر بن گئے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ’’بگ ٹیبل گروپ‘‘ اپنے ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹس کو ویٹرز کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

تاہم روبوٹس کے ذریعے چین نے گاہکوں کو ٹیبل پر کھانا پیش کرنا شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ چین کا تیار کردہ ’’بیلابوٹ‘‘ نامی روبوٹ بیک وقت 4 طشتریوں میں 40 کلو وزن اٹھا سکتا ہے۔

یہ روبوٹ ٹیبل تک کھانا لے جائے گا جہاں گاہک اس کے ہاتھوں سے کھانے کی پلیٹیں ٹیبل پر رکھیں گے۔

دوسری جانب ایک روبوٹس کمپنی کے عہدیدار نے بتایا کہ برطانیہ میں اس قسم کے 60 روبوٹ پہلے ہی مختلف شعبوں میں استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ان میں سے زیادہ تر ریسٹورنٹ، ہوٹل، سپر مارکیٹ، اسنوکر کلبز اور کئی دیگر جگہوں پر استعمال ہو رہے ہیں۔

روبوٹس کی وجہ سے کاروبار کی تشہیر بھی ہوجاتی ہے کیونکہ گاہک ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بگ ٹیبل گروپ کی چین میں 150 ریسٹورنٹس شامل ہیں لیکن فرنچائز کا کہنا ہے کہ فی الوقت صرف ایک ریسٹورنٹ میں روبوٹ کا تجربہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں