Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہانیہ عامر نے عاصم اظہر سے شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ہانیہ عامر کی شادی کی ویڈیو کا راز کھل گیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی مبینہ شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز نے نئی بحث چھیڑدی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیوز کے بعد صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے شادی کرلی ہے، تاہم اب اداکارہ نے اس معاملے پر وضاحت جاری کردی ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوئی شادی یا مہندی کی تقریب نہیں تھی بلکہ ان کی سالگرہ کا جشن تھا، جسے دوستوں نے مزاحیہ انداز میں ویڈنگ تھیم کے ساتھ منایا۔

اداکارہ کے مطابق چونکہ سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہیں پہلے ہی گردش کررہی تھیں، اس لیے دوستوں نے مذاق میں اسی تھیم پر سالگرہ منانے کا اہتمام کیا۔

ہانیہ عامر کی وضاحت کے باوجود شوبز حلقوں میں یہ چہ مگوئیاں جاری ہیں کہ یہ تقریب ممکنہ طور پر دونوں کے تعلق کی “سافٹ لانچنگ” ہو سکتی ہے، تاہم ہانیہ عامر یا عاصم اظہر کی جانب سے کسی تعلق یا شادی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی