محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے مختلف اوقات میں تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ مغرب جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
ماہرین موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں۔




















