Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حوالدار لالک جان شہید کی 27ویں برسی؛ مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت

حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادری، عزم اور ایثار کی روشن مثال ہے

مسلح افواج کے سربراہان سمیت اعلیٰ عسکری قیادت نے کارگل جنگ کے ہیرو حوالدار لالک جان شہید کو ان کے 27ویں یومِ شہادت پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل و چیف آف ڈیفنس اسٹاف سید عاصم۔منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف، ائر چیف بابر ظہیر سدھو نے حوالدار لالک جان کو ان کی بے مثال قربانی اور بہادری پر  خراجِ تحسین پیش کیا۔

آئی ایس پی آرنے بتایا کہ حوالدار لالک جان شہید نے 1999 میں کارگل معرکے میں بے مثال بہادری اور استقامت کا مظاہرہ کیا شدید زخمی ہونے کے باوجود انہوں نے مورچہ چھوڑنے سے انکار کیا اور وطن کے دفاع میں لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حوالدار لالک جان شہید کی لازوال قربانی بہادری، عزم اور ایثار کی روشن مثال ہے پاک افواج اور قوم شہدائے پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں