اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے رینک پر ترقی دے کر کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ تعینات کردیا۔
ترقی اور تقرری کے بعد جنرل عامر رضا نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی اور کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جنرل عامر رضا اس سے قبل چیف آف جنرل اسٹاف کے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ نئی ذمہ داری کے تحت وہ نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کی قیادت کریں گے۔


















