Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران سے سفارتی رابطے جاری، مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، ٹرمپ کا اعلان

‘خطے کے ممالک کی اپیل پر ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا’

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ رابطے اور مذاکرات طے شدہ مذاکراتی فریم ورک کے تحت جاری ہیں جبکہ باضابطہ مذاکرات آج دوپہر سے شروع ہوں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک معاہدہ پہلے سے موجود ہے اور امید ہے کہ ایران کے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق بھی معاہدہ طے پا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حملے کا منصوبہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا گیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایران پر حملہ کیا جاتا تو یہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے بڑی فوجی کارروائی ثابت ہوسکتی تھی تاہم دنیا کے مستقبل اور ایران کی بقا کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کارروائی کو مؤخر کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پیش آئی تو امریکا کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ تہران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور سفارتی کوششوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں