Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا اظہار تشکر

سمٹ کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی قیادت اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ کی کامیابی پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتی ہے۔

سعودی فرمانروا کے مطابق تینوں ممالک اسلامی یکجہتی کے فروغ، باہمی تعاون کے فروغ اور اپنے مشترکہ اسٹریٹجک مفادات کے تحفظ کے عزم پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مکہ جوائنٹ ڈیفنس سمٹ دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے جس سے تینوں برادر ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

شاہ سلمان نے سمٹ کی کامیابی میں کردار ادا کرنے والی قیادت اور متعلقہ حکام کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں