Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی

صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 21 اگست کی شام سے 23 اگست تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی بارش متوقع ہے۔

لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے سیف انور جپہ نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔