Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں آج بھی مطلع ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ صبح و شام کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں س وقت جنوب مغرب سے ہوائیں 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔