برطانوی شہری نے اپنے بچوں کی پسندیدہ غذا فش فنگرز ایک منٹ میں 15 کھا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
32 سالہ نیتھن ڈیوس نے حال ہی میں ٹی وی گیم شو “دی ون پرسنٹ کلب” میں 130 ہزار ڈالر سے زائد کی انعامی رقم جیتی تھی۔ شو کے میزبان لی میک سے گفتگو کے دوران انہوں نے بتایا تھا کہ ان کا اگلا ہدف گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا ہے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے نیتھن ڈیوس نے کہا، “میں نے سوچا کہ فش فنگرز کھانے کا ریکارڈ میرے لیے ممکن ہے، کیونکہ اس سے پہلے بھی میں غیر رسمی طور پر کھانے سے متعلق چند ریکارڈ بنا چکا ہوں اس لیے یہ میرے مزاج کے مطابق چیلنج تھا۔”
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں دنیا کا سب سے بڑا کلا مشین نصب، گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم، ویڈیو دیکھیں
انہوں نے مقررہ ایک منٹ میں 15 فش فنگرز کھا کر ایک منٹ میں سب سے زیادہ فش فنگرز کھانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریکارڈ بنانے کے بعد نیتھن ڈیوس نے کہا، “یہ کچھ عجیب ضرور ہے لیکن مجھے عالمی ریکارڈ بنانے پر بہت فخر ہے البتہ اس بات پر اتنا فخر نہیں کہ یہ فش فنگرز کھانے سے متعلق ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اگر میں فش فنگرز کو کچھ دیر مزید ٹھنڈا ہونے دیتا تو شاید اس سے بھی زیادہ کھا سکتا تھا لیکن مجھے خوشی ہے کہ ریکارڈ میرے نام ہو گیا۔”




















