Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خریدار 18 لاکھ کی بکری لینے بارات لے کر پہنچ گیا، ڈھول اور بھنگڑوں کے ساتھ رخصتی

آنے والے مہمانوں کی تواضع قورمے اور میٹھے چاول سے کی گئی

راجن پور میں اس وقت سوشل میڈیا کی خبروں کی زینت بن گیا جب ایک چھوٹی سی بکری غیر معمولی قیمت میں فروخت ہو کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

راجن پور میں 15 کلو وزن کی شیری نسل کی ٹیڈی بکری 18 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، جسے اس کی خوبصورتی، منفرد رنگت اور اعلیٰ نسل کے باعث نایاب قرار دیا جا رہا ہے۔

بکری کے مالک کے مطابق شیری اپنی نسل اور خوبصورتی کی وجہ سے عام بکریوں سے مختلف ہے، اسی لیے اس کی قیمت بھی غیر معمولی رکھی گئی اور خریدار نے اسے بھاری رقم ادا کرکے خرید لیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ بکری کو خریدنے کیلئے خریدار اکیلا نہیں آیا بلکہ بارات کی شکل میں کئی گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ پہنچا۔ خریداری کے بعد بکری کو ڈھول کی تھاپ، بھنگڑوں اور نوٹ نچھاور کرتے ہوئے شاندار انداز میں رخصت کیا گیا۔

اس موقع پر باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں آنے والے مہمانوں کی تواضع قورمے اور میٹھے چاول سے کی گئی۔

15 کلو کی بکری کی 18 لاکھ روپے میں فروخت نے سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں صارفین اسے شوق، نسل اور جانوروں کی منفرد مارکیٹ کی ایک دلچسپ مثال قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں