Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ثناء فیصل آئی وی ڈرپس کیوں لگواتی ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

فیصل قریشی کی اہلیہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی کی اہلیہ ثناء فیصل نے آئی وی ڈرپس لگوانے کی وجہ بتادی ہے۔

ثناء فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں اور فیصل قریشی کو ایک کاسمیٹک کلینک میں آئی وی ڈرپس لگواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ آئی وی ڈرپس کیوں لگواتی ہوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA FAYSAL (@sanafaysal)

ثناء فیصل نے بتایا کہ یہ طریقہ ان کے لیے روزمرہ معمولات کو بہتر طور پر جاری رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے جبکہ اس کے ذریعے جسم کو وٹامنز اور ضروری غذائی اجزاء آسانی سے حاصل ہوتے ہیں۔

ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جہاں صارفین کی جانب سے اس پر مختلف اور ملے جلے ردِعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں