Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز ستاروں کے مستقبل پر نجومی کی پیشگوئیاں؛ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

نجوم علی محمد کی شوبز شخصیات کے مستقبل، شادی اور کیریئر سے متعلق نئی پیشگوئیاں

معروف ماہرِ علمِ نجوم علی محمد نے شوبز شخصیات کے مستقبل، شادی اور کیریئر سے متعلق نئی پیشگوئیاں کی ہیں۔

ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے اداکار بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت متعدد فنکاروں کے نجی و پیشہ ورانہ مستقبل پر سوالات کے جوابات دیے۔

عاصم اظہر کے حوالے سے نجوم علی محمد نے کہا کہ رواں سال ان کی شادی کے امکانات کم ہیں تاہم منگنی کے امکانات موجود رہ سکتے ہیں۔ گلوکار اپنے کیریئر کے ساتھ ساتھ ذاتی معاملات میں بھی اہم مرحلے سے گزر سکتے ہیں۔

ہانیہ عامر کے بارے میں ماہرِ علمِ نجوم نے کہا کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے واضح امکانات نظر نہیں آتے تاہم ان کے بین الاقوامی پراجیکٹس میں شامل ہونے کے امکانات زیادہ روشن دکھائی دیتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Lollywood Cinema (@lollywoodcinema)

سجل علی سے متعلق پیشگوئی میں کی گئی کہ وہ اس وقت مکمل طور پر اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور انہیں کسی بین الاقوامی فلم یا پروجیکٹ کا حصہ بننے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔

احد رضا میر کے بارے میں علی محمد نے کہا کہ وہ بھی رواں سال زیادہ تر اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات اور کام پر توجہ دیں گے۔

واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔