اداکار اور ہدایت کار یاسر نواز اور ان کے بھائی دانش نواز نے اداکارہ فضا علی اور ان کے شوہر اعجاز خان کی وائرل رومانوی ویڈیو کو مزاحیہ انداز میں ری کریئیٹ کر کے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
فضا علی اور اعجاز خان کی جانب سے حالیہ عرصے میں مختلف رومانوی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جن میں وہ باغات اور تفریحی مقامات پر رومانوی گانوں پر لپ سنگ اور رومانوی انداز میں نظر آتے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آتا رہا ہے۔
حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں فضا علی اپنے شوہر اعجاز خان کے کندھے پر سر رکھتی ہیں جبکہ اعجاز خان انہیں اپنی پیٹھ پر اٹھا کر پارک میں گھومتے دکھائی دیتے ہیں۔
View this post on Instagram
اسی منظر کو بنیاد بناتے ہوئے یاسر نواز اور دانش نواز نے مزاحیہ انداز میں اسی ویڈیو کی پیروڈی تیار کی جس میں دونوں نے مختلف مناظر کی دلچسپ نقل پیش کی۔
ان کی یہ مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اسے خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ متعدد افراد نے اس پر دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے بھی کیے ہیں۔
View this post on Instagram


















